پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ملک میں اربوں روپے کا زرمبادلہ بھجوانے والے اورسیز پاکستانی اب انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کی پارلیمنٹ نے اورسیز پاکستانیوں کو قانون میں دیا گیا ووٹ کا حق واپس لے لیا ہے۔ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ‏ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔ سابق حکومت کی ای وی ایم اوراوورسیزووٹنگ کے حوالے سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم ختم کرکے سمندر پارپاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا گیا۔

قومی اسمبلی کے ا‏سپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل ‏منظورکرلیا گیا۔ جس کےبعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین ‏اوراورسیزووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم ہوگئیں ۔ سمندرپارپاکستانیوں سے ووٹ کا حق بھی واپس لے لیا گیا ۔

انتخابی اصلاحات بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس بات کی تردید کی کہ اس ترمیم کا مقصد بیرون ملک مقیم شہریوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم کرنا تھا۔

انہوں نےایوان کوبتایا کہ قانون میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے، سابق حکومت نے ‏ انتخابی اصلاحات کے نام پرمتنازعہ ترامیم پیش کی۔

مسٹر تارڈ نے بتایا کہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال سے خائف نہیں لیکن اتحادی جماعتوں کے تحفظات کو سننے کے بعد یہ اقدام اٹھانا پڑا۔

Source: Khaleej Times
۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button