پاکستانی خبریں

پاکستان کوسعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہوگئ

سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئے‘ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہیں

پاکستان کوسعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے تین ارب ڈالر مل گئے ہیں جس کی تصدیق مشیر خزانہ شوکت ترین نے بھی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں ، سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئے ہیں ، سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ 29نومبر کو سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، معاہدے کی دستاویزات پر چیف ایگزیکٹوسعودی فنڈ ڈویلپمنٹ سلطان بن عبدالرحمان المرشداور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے دستخط کیے، جس کے تحت سعودی فنڈ نے اب پاکستان کو3 ارب ڈالر فراہم کردیے ہیں اور اس رقم سے اسٹیٹ بینک کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے جب کہ پاکستان کو کورونا وباء کے اثرات سے نکلنے میں بھی مدد ملے گی۔

معلوم ہوا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے بیرونی ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے مدد کے طور پر فراہم کی گئی ہے ، اس سے پاکستان کو کورونا وباء کے اثرات سے نکلنے میں بھی مدد ملے گی ، پاکستان اور سعودعرب کے درمیان خطیر رقم فراہم کرنے کا معاہدہ دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب مستقبل میں اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

وزارت خزانہ نے سعودی عرب سے قرض پر بیان جاری کیا ، جس میں ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ کابینہ نے سعودی عرب سے 4.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دی سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ 4 سے 3.8 فیصد شرح سود پر لیا گیا ، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا، قرض دینے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں تاہم رقم واپس لینےکا اختیار ادھار دینے والے ملک کے پاس ہوتا ہے، کسی تنازع کی صورت میں ادھار دینے والے ملک کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button