پاکستانی خبریںعالمی خبریں

15 سال گزرنے کے باوجود سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متائثرین کو انصاف نہ مل سکا، بھارت کی مجرمانہ غفلت پر پاکستان کا احتجاج، ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں نہ لانے کا مطالبہ

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سانحہ سمجوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کہتے ہیں کہ آج سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہو چکے ہیں لیکن بھارت اس گھناؤنے سانحہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحے میں ملوث کرداروں کو باعزت بری کردیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران سانحہ سمجوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کی طرح دہشت گردی کا شکار رہا ہے،سرحد پار سے بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

وزیراعظم کے دورہ چین پر بات کرتے ہوئے ترجمان عاصم افتخار کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا ،سی پیک کے حوالے سے چودہ ایم او یوز پر دستخط کئے گئے، بولے، وزارت خارجہ کی کارکردگی ہمیشہ ٹاپ پر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button