پاکستانی خبریں

پچھلے مہینے پاکستان کے ترسیلات زر میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

خلیج اردو
10 ستمبر 2021
دبئی : پاکستان میں سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کو کافی حوالوں سے قدر کی نگا سے دیکھا جاتا ہے۔ انہیں ملک میں بھاری زرمبادلہ بھجوانے کے حوالے سے ملک کا اہم سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ پچھلے پندرہ مہینوں سے مسلسل دو بلین ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ پاکستان بھجوا رہے ہیں۔ مالی سال دوہزار اکیس بائیس کے دوسرے مہینے میں بھی یہ تسلسل جاری ہے۔

پچھلے مہینے این آر پیز یعنی سمندر پار پاکستانیوں نے ان ترسیلات زر بھجوانے میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے 2.66 بیلین ڈالر ملک بھجوائے ہیں۔ یہ مسلسل ساتواں مہینہ ہے جب ملک میں پیسوں کی آمد 2.7 بیلین اوسط پر رہی۔

تاہم عید کے بعد سے سلسلہ وار یہ رقم آنے کم ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2021-2022 کے پہلے دو مہینوں میں ریکارڈ 5.36 بیلین ڈالر کے ترسیلات زر آئے جس سے سال کا گروتھ دس اعشاریہ چار فیصد ہے۔

موجودہ مالی سال 2021-22 کیلئے حکومت کو ترسیلات زر میں 31 ارب ڈالر کی توقع ہے۔ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ ترسیلات زر کی فہرست میں سرفہرست ہیں کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بالترتیب 694 ملین ڈالر ، 512 ملین ڈالر اور 353 ملین ڈالرز ان ممالک سے بھیجے ہیں۔

امریکہ سے پاکستانیوں نے اگست 2021 میں 279 ملین ڈالر رقم بھیجیہے۔

مرکزی بینک نے زیادہ ترسیلات زر بھجوانے کا کریڈٹ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے فعال پالیسی اقدامات کو دیا ہے تاکہ غیر قانون کے بجائے رسمی چینلز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مارکیٹ کو منظم کرنے کی وجہ سے گزشتہ سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری کی طرف مثبت کردار ادا ہوا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button