پاکستانی خبریں

پاکستان میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 991 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 991 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ جبکہ 1282 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پالیسی سازی کا کام کرنے کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وبا کے آغاز سے اب تک کورونا کے کل 9 لاکھ 46 ہزار 227 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک 21 ہزار 913 افراد کی وائرس کے باعث موت ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگائے جانے کی مہم بھی جاری ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے صوبہ پنجاب کی حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کے فون نمبر بند کیے جانے کے اعلان کے بعد سے ویکسی نیشن سنٹروں پر عوام کا رش بڑھنے لگا ہے۔

تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ صوبائی حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کی فون سروس کب سے بند کرنا شروع کرے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اعلان صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جو سرکاری ملازمین 30 جون تک کورونا ویکسین نہیں لگواتے انکی کی جولائی کی تنخواہیں روک لی جائیں گیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button