پاکستانی خبریں

پاکستان: 10 سال پہلے لاپتہ ہونے والے 16 کان کنوں کی لاشیں برآمد

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی حکام کی جانب سے جعمے کے روز بتایا گیا ہے کہ 10 سال پہلے شمال مغربی پاکستان نے 16 کان کنوں کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے برآمد ہوگئی ہیں۔

کان کن دسمبر 2011 میں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

لاپتہ ہونے والے کان کنوں کے خاندان کے افراد سے تازہ معلومات ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کی ایک ٹیم گزشتہ 2 ماہ سے پشار 50 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں انکی تلاش کر رہی تھی۔

خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات نے بتایا "میڈیکل ٹیموں نے باڈیز کا معائنہ کرنے تصدیق کر دی ہے یہ باڈیز انہی16 افراد کی ہے”۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام افراد کی لاشیں گل سڑ چکی ہیں اور پہنچانی نہیں جا سکتیں ۔

مزید برآں، ریسکیو آپریشن سروس کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بھی اس آپریشن کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں مچھ کے علاقے میں بھی 10 کان کنوں کو اغوا کرنے کے بعد ایک حملےمیں قتل کر دیا گیا تھا، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button