پاکستانی خبریں

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم، حریم شاہ نے اپنے دولہے کی شناخت کو چھپا کر نئی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصویریں اور ویڈیوزشیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبر اپنے چاہنے والوں کو دی۔ شادی کی خبر سننے کے بعد سوشل میڈیا پر حریم کےچاہنے والوں کیطرف سے مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔

تاہم، حریم شاہ نے اپنے شوہر کی تفصیلات خفیہ رکھی ہیں۔ جب کہ لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی وزیر سے شادی کی ہے۔ جبکہ حریم شاہ نے بھی پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی شادی پی پی پی کے کسی وزیر سے ہی ہوئی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button