پاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ:اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ایک رن سے ہرادیا

خلیج اردو

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرادیا۔کراچی کنگز کی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرنے کا خواب مکمل نہ ہوسکا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز اسکور کئے۔کپتان شاداب خان نے 34 اور آصف علی نے برق رفتار 28 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے دو شکار کئے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم آخری بال پر آکر ڈگمگا گئی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔کراچی کنگز کو آخری اوور میں کامیابی کے لئے 8 رنز درکار تھے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے باولر وقاص مقصود راہ فتح کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔آخری بال پر سنگل بناتے ہوئے کراچی کنگز کے بلے باز کرس جارڈن رنز آوٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود نے تین جبکہ پارٹ ٹائم اسپنر آصف علی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین اہم میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں میچ جیت کر ٹاپ فور میں اہنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button