پاکستانی خبریں

پاکستان سوپر لیگ: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر ٹورنامنٹ کی پہلی فتح حاصل کرلی،ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کیا

خلیج اردو

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں. آج کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز سکور کئے۔کپتان محمد رضوان نے 83 اور رائلی روسو نے صرف 26 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔شان مسعود نے بھی نصف سینچری اسکور کی۔

 

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف 128 رنز بنا سکی۔پاکستان سوپر لیگ کا کم بیک سیزن کھیلنے والے والے عمر اکمل نے 50 رنز بنائے۔ملتان کی جانب سے آصف آفریدی ڈیوڈ ولی اور خوشدل شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کی۔

رائلی روسو کو جارحانہ اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو بائیس رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی۔

کراچی کنگز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔لاہور کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیڑھ سو رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستائیس رنز ہی بناسکی۔کراچی کنگز کے میلہ حمزہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

  1. کراچی کنگز کی ٹورنامنٹ میں مسلسل آٹھ شکستوں کے بعد یہ پہلی فتح ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button