پاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ:ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر پلے آف کی ٹاپ دو ٹیموں میں جگہ بنا لی خلیج اردو لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ مقابلے کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں۔ایونٹ کے 23 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تمام آٹھ میچز ہار چکی ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اپنے مقررہ اوورز میں کراچی کینٹ 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔جوئے کلارک نے 40 اور عماد وسیم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطان کی جانب سے شاہنواز دہانی دو وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کے رائلی روسو نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے۔ محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کی ٹیم نے ایونٹ کے پلے آف کی ٹاپ ٹیموں میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے سات بجے مجھے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

خلیج اردو
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ مقابلے کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں۔ایونٹ کے 23 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تمام آٹھ میچز ہار چکی ہے۔

 

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اپنے مقررہ اوورز میں کراچی کینٹ 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔جوئے کلارک نے 40 اور عماد وسیم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطان کی جانب سے شاہنواز دہانی دو وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

 

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کے رائلی روسو نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے۔

محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کی ٹیم نے ایونٹ کے پلے آف کی ٹاپ ٹیموں میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے سات بجے مجھے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button