پاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ:ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

خلیج اردو

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کی ملتان سلطانز کو بلے بازی کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے اپنے مقررہ اوورز میں دو کوکتوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کئے۔رائلی روسو نے 65 جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پاٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ملتان سلطانز کے باولروں کا جم کر مقابلہ نہیں کر سکا۔فخر زمان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کامران غلام نے 20 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3 جبکہ ڈیوڈ ویلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہنواز دھانی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایونٹ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔اس میچ میں جیتنے والی ٹیم دوسرے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کا سامنا کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button