پاکستانی خبریں

پاکستان کا 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینے کا فیصلہ

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہے پاکستان او آئی سی کی وزراء خارجہ پر مشتمل میں میٹنگ میں پاکستان 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینے کی تجویز پیش کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر او آئی سی کی میٹنگ میں اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے حوالے سے قرار داد پیش کروں گا۔

15 مارچ کا دن کیوں چنا گیا ہے؟

یاد رہے کہ 15 مارچ 2019 میں نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ سٹی میں النور اور لنووڈ مسجد میں جمعے کی نماز پر فائرنگ کے واقعہ میں 50 مسلمان مارے گئے تھے۔

مزید برآں، شاہ محمود قریشی نے نجی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو بھی اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جو نفرت کے بیج آج بوئے جار رہے ہیں وہ مستقبل میں نا ختم ہونے والے تشدد اور دشمنی کو جنم دیں گے۔

عمران خان کا فیسبک کے سی ای او خط:

خیال رہے کہ فرانس کی جانب سے توہین رسالت کے حالیہ واقعات کے بعد دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ اسی حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان فیسبک کے سی ای او مارک زکربرگ کو خط لکھا ہے اور جس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اسلام کے نفرت آؐمیز مواد پر بھی ویسے ہی پابندی لگائے جیسے ہولوکاسٹ پر مبنی پوسٹوں پر لگائی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ فیس بک اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں کے ذریعے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے سے دنیا بھر میں شدت پسندی اور نفرت میں اضافہ ہو رہا۔

مزید برآں، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ فرانس میں چاری ہیبڈو جیسے واقعات بار بار ہوتے رہے ہیں، اور کسی کو حق نہیں پہینچتا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کرے اور فرانس کے صدر نے اپنے بیان سے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button