پاکستانی خبریں

پاکستان متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور اومان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر انفرادی تجارتی معاہدے کرے گا ، رزاق داؤد

خلیج اردو
26ستمبر 2021
دبئی : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے اتوار کے روز گلف کوآپریشن کونسل کے ساتھ مذاکرات ناکامی کے بعد کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب ۔ متحدہ عرب امارات اور اومان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر الگ الگ تجارتی معاہدے کرے گا۔

جی جی سی جس میں ان تین ممالک سمیت قطر ، کویت اور بحرین شامل ہیں ، پاکستان کے ساتھ 2004 میں فری ٹریڈ کیلئے مذاکرات شروع کیے تھے لیکن 2015 تک اس کا اطلاق نہیں ہوپایا تھا۔

رزاق داؤد نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان کے مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارت کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہم ان ممالک کے ساتھ علیحدہ سے معاہدے کریں گے اور اگلے چھ سے بارہ مہینوں میں ان تین ممالک کے ساتھ تجارت کو دوام دیں گے۔

رزاق داؤد نے کہا کہ مذاکرات میں محدود سامان کی تجارت کی اجازت ہوگی۔ تاہم انہون نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان فری ٹریڈ معاہدوں میں کن اشیاء کو شامل کرے گا۔

اس حوالے سے سعودیہ ، یو اے ای یا اومان کا موقف فی الحال سامنے نہیں آیا۔

رزاق داؤ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی میں پاکستان اپنے پویلین میں امن اور ڈائیورسٹی دیکھائے گا۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ کی منسوخی پر انہوں نے کہا اس طرح کی صورت حال کیلئے ہم تیار نہیں تھے۔ ہم سیکورٹی کے حوالے سے قائم شدہ تائثر کو زائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Source : Dawn.Com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button