پاکستانی خبریںسپورٹس

پاکستانی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ 6 سال کے وقفے کے بعد پاکستانی قومی کرکٹ ٹٰم نومبر میں  2 ٹیسٹ میچوں اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے "یو اے ای میں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان ورلڈ چیمیئشپ میچز کھیلے گا”۔

پاکستان نے آخری مرتبہ بنگلہ دیش کا ٹور 2015 میں کیا تھا۔

ٹی 20 میچ 19، 20، اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں شیر بنگلہ اسٹٰیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹٰیسٹ میچ کے لیے چٹا گانگ جائیں گیں جہاں 26 نومبر سے 30 نومبر کے دوران پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

جبکہ فائنل ٹٰیسٹ میچ 4 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 11 ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان نے 10 میچ جیت رکھے ہیں۔ جبکہ 12 ٹی 20 میچوں میں 10 میچ بھی پاکستان کے نام ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button