پاکستانی خبریں

پاکستان میں جنسی ہراسانی کے خلاف عوام کا ردعمل ، خاتون کو بچانے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ملزم سلاخوں کے پھیچے۔

خلیج اردو
21 ستمبر 2020
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

کراچی والے کے نام سے موجود گروپ میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شخص کی بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص نے کسی کو کالر سے پکڑا ہے اور ایک برقعہ پوش خاتون بتا رہی ہے کہ انہیں اس شخص نے ہراساں کیا ہے۔

خاتون بتا رہی ہے کہ اس شخص نے انہیں روکا اور بار بار نمبر کا تقاضہ کیا۔ اس کے بعد ہراساں کرنے والے شخص کو جیل منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کی مدد کرنے والوں نے پولیس بلائی اور ان کے ساتھ تھانہ جاکر رپورٹ درج کرائی۔

ویڈیو میں خاتون کی مدد کرنے والے شخص نے پوری منظر کشی کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے شکایت درج کی ہے۔

پولیس کے مطابق اس شخص کے خلاف دیگر شکایت بھی موجود ہیں۔

وائرل ہونے والے ویڈیو پر عوام کی جانب سے کامنٹ میں غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ویڈیو پر ہزار سے زائد لوگوں نے تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارفق سدرہ احمد نے لکھا ہے کہ ہمارے ملک میں یہ کیا ہورہا ہے۔ دن بدن جنسی زیادتی اور ہراسمنٹ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

گلف نیوز کی خبر کے مطابق واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا ہے۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button