پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی، وفاقی وزیر

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ میں شیخ رشید نے کہا کہ جمعرات اکتیس اگست کو تحریک پر بحث کا آغاز ہوگا اور تین اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

انہوں نے پیشگوئی ک کہ تمام اتحادی جماعتیں واپس حکومت کے ساتھ ہونگی اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں ہونگی۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ دارلحکومت میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جو ان جلسوں پر حملوں کا منصوبہ بنا چکے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button