پاکستانی خبریںسپورٹس

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو قابو میں کرنے کیلئے کمر کس لی

سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے، کامیابی کا راز متحد ہوکر اور مستقل مزاجی سے کھیلنے میں ہے: کپتان بابر اعظم

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو قابو میں کرنے کیلئے کمر کس لی۔ تفصیلات کے مطابق کینگروز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے،کامیابی کا راز متحد ہوکر اور مستقل مزاجی سے کھیلنے میں۔

جبکہ ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے چیلنج ٹف ہوگا، آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے، پاکستان کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا اختتام ہو چکا، ٹورنامنٹ اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو کھیلا جائیگا ، 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا ، پاکستانی وقت کے مطابق دونوں سیمی فائنل شام سات بجے کھیلے جائینگے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021کی سیمی فائنل لائن اپ گزشتہ روز مکمل ہو گئی تھی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے میں کامیاب رہیں۔ پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 10 نومبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شیخ زاہد سٹیڈیم ابو ظہبی کے مقام پر مد مقابل ہو گی، 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button