پاکستانی خبریں

کورونا وائرس 41 ہزار سے زیادہ بیرون ملک پاکستانیوں کی نوکریاں کھا گیا

(خلیج اردو ) کورونا وائرس 41 ہزار سے زائد بیرون ملک پاکستانیوں کی نوکریاں کھا گیا ۔سینیٹ کو بتایاگیا ہے کہ کورونا وائرس 41 ہزار سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کی نوکریاں متاثر ہوئی ہے ۔ جمعہ کو وزارت سمندرپار پاکستانی و انسانی وسائل ترقی نے تحریری جواب میں بتایاکہ بیرون ملک سےآنے والے 67024 مزدوروں نے خود کو آن لائن پورٹل پر رجسٹر کروایا ہے ۔ان میں 41618 کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ 25406 رخصت پر ہیں۔بیرون ملک پاکستانیوں کی ملازمتیں بچانے کیلیے اقدامات اٹھا رہے وزرات کی جانب سے یقین دیلایا گیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی نوکریاں بھی خطرے میں ہے ۔ جو افراد وبائی صورتحال سے پہلے چھٹی پر گئے تھے انکے واپس آنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہے ۔ متعدد لوگوں کے ویزے کینسل کئے گئے ہیں جنکا واپسی کا امکان ختم ہوچکا ہے ۔

ان میں سے اعجاز نامی ایک ورکر جو عجمان میں کام کرتا تھا وبائی صورتحال سے پہلے چھٹی پر گیا تھا مگر بڑی مشکل سے واپس آیا تو دبئی ایئر پورٹ پر روک کر بتایا گیا کہ آپ کا ویزہ کینسل ہے ۔ اعجاز نے بتایا کہ ہم دس دوست ایک کمپنی میں کام کرتے تھے کچھ کو پاکستان میں روکا گیا اور بعض کو یہاں آکر پتہ چلا کہ ویزہ کینسل کیا ہوا ہے ۔

ایسے ہی جن افراد کے آزاد ویزے ہیں اور چھٹی پر گئے ہیں انکو آنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور انکو پری اپرول نہیں مل رہی ۔
سینٹ میں اپوزیشن نے حکومت سے درخواست کی کہ متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ۔

Source: Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button