پاکستانی خبریں

پاکستان کے درالحکومت میں ڈینگی بخار کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ اضافہ ہورہا

خلیج اردو
13 اکتوبر 2021
اسلام آباد : پاکستان میں مسلسل تیسرے روز دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی بخار کے 100 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس سال کیلئے ڈینگی کے 1,343 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے صحت حکام نے تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے کہا ہے کہ ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں کرونا وائرس کے ہوتے ہوئے سرکاری اور نجی اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ منگل کو کم از کم 113 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے اور ایک دن میں مزید پانچ افراد اس سے مر گئے تھے۔

حکام نے کہا کہ پیر کے روز دارلحکومت میں 121 کیسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں دیہی علاقوں سے 896 اور شہری علاقوں سے 447 کیسز سامنے آئے۔

اس حوالے سے اسلام آباد کی انتظامیہ نے ڈینگی وائرس کے خلاف مہم شروع کیا ہے۔ دوسری طرف مشرقی صوبے پنجاب میں پہلے سے اینٹی ڈینگی مہم زوروں سے شروع کی ہے۔ لاہور میں اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button