پاکستانی خبریں

پاکستانی پولیس کا ایک گھر پر چھاپہ، بھائیوں کی جانب سے زنجیروں میں باندھ کر کمرے میں بند کی گئی خاتون کو بازیاب کروا لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

طلاق یافتہ خاتون کو اس کے بھائیوں نے اس سال سے زنجیروں سے باندھ کر ایک اندھیرے کمرے میں بغیر بجلی کے بند کر رکھا تھا۔ منگل کے روز پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کروا لیا۔

واقعہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوابی کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسر محمد شعیب نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون کو اس کے بھائیوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

محمد شعیب نے بتایا کہ اطلاع کی تصدیق کیےجانے کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور خاتون کو اس کے بھائیوں کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کروا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی عمر 33 سال کے قریب ہے، وہ دو بچوں کی ماں ہے جبکہ اس کے شوہر نے اسے 2016 میں طلاق دے دی تھی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ وہ طلاق کے بعد اپنے بچوں کے اخراجات کے حصول کے لیے اپنے سابق شوہر پر مقدمہ دائر کروانا چاہتی تھی۔ یہ بات اس کے بھائیوں کو ناپسند تھی۔ خاتون کے نا ماننے پر اس کے بھائیوں نے ناصرف اسے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے جانوروں کی طرح ایک کمرے میں بند کر دیا۔

پولیس نے خاتون کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ چوتھا بھائی مفرور ہے۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 13 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور اس کا ایک بیٹا اور ایک بیٹٰی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button