پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستانی ٹرک آرٹ کا شاہکار اب فضا میں بھی نظر آئےگا

خلیج اردو: پاکستانی ٹرک آرٹ کے شاہکار اب سڑکوں پر ہی نہیں آسمانوں میں بھی نظر آئیں گے۔

ملک میں سیاحت کے فروغ کےلیےکراچی کے ایک فلائٹ تربیتی مرکز نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے 2 سیٹوں والے طیارے کو خوبصورت ٹرک آرٹ سے پینٹ کروایا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ٹرک آرٹ پاکستان کی دنیا میں نئی پہچان کا باعث بنا ہے۔

یونیسکو نے بھی خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ٹرک آٹ کا استعمال کیا ہے۔

فلائٹ تربیتی مرکز کے چیف آپریٹنگ آفیسر کاکہنا ہےکہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور شدت پسندی جیسے مسائل ہی نہیں بلکہ یہ ایک مختلف اور ممکنات کی سرزمین ہے۔

جہازوں پر پینٹ کرنے والے آرٹسٹ حیدر علی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں ائیربس یا بوئنگ کے طیاروں پر بھی ایسا ہی پینٹ کریں گے، ایسے دیو قامت طیاروں پر کام کرنا انتہائی زبردست تجربہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button