پاکستانی خبریں

فضائی محاذ پر پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، دنیا کا جدید ترین جنگی طیارہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونے کیلئے تیار

دنیا کا جدید ترین جنگی طیارہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونے کیلئے تیار، "جے 10" یوم پاکستان پریڈ میں فلائی پاسٹ کرے گا

فضائی محاذ پر پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، دنیا کا جدید ترین جنگی طیارہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونے کیلئے تیار، "جے 10” یوم پاکستان پریڈ میں فلائی پاسٹ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیاروں کے حصول کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے جے 10 جنگی طیاروں کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کو پاکستان کا جے 10 فلائی پاسٹ کرے گا۔ کچھ روز نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے چین سے جدید جنگی طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال چین کا جدید جنگی طیارہ "جے 10 سی” پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ "جے 10 سی” جدید جنگی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کرنے والی ٹیکنالوجی اور 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں سے لیس ہے۔ رواں سال جولائی میں ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان اپنی فضائی دفاعی صلاحیت میں اضافے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان اپنے برادر دوست ملک چین سے جدید جے 10 سی جنگی طیارے حاصل کرے گا۔ جولائی میں سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے چین سے کل 36 جے 10 سی جنگی طیارے حاصل کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے حکام طیاروں کی فراہم کے حوالے سے گزشتہ سال سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ حالیہ فضائی مشقوں کے دوران پاکستانی پائلٹس جے 10 سی آپریٹ کرنے کا تجربہ بھی حاصل کر چکے۔

پاکستان اور چین کی شاہین 9 نامی فضائی مشقوں میں چینی فضائیہ کے دستے نے خصوصی شرکت کی تھی، چین کے جدید جے 10 سی اور جے 11 بی جنگی طیاروں نے ان مشقوں میں شرکت کی تھی، جبکہ پاکستانی پائلٹس نے ان دونوں چینی جنگی طیاروں کو آپریٹ کرنے کا تجربہ حاصل کر لیا تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق چینی جے 10 سی جنگی طیارہ بھارت کی جانب سے حاصل کردہ رافیل کی ٹکر کا جنگی طیارہ ہے، اس طیارے کے حصول کے بعد پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر برتری مزید واضح ہو جائے گی۔

یہاں واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیاروں کی خریداری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین ایک نیا دفاعی معاہدہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کی جانب سے چین کا تیار کردہ جدید ترین جے 10 سی اسٹیلتھ جنگی طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔ ان طیاروں کیساتھ پاکستان فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائل بھی خریدے جا سکتے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ جے 10 سی چوتھی جنریشن کے اسٹیلتھ طیارے ہیں جو چین کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین جنگی طیارہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button