پاکستانی خبریں

پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہے، ڈیفالٹ کی باتیں نہ کی جائیں: اسٹیٹ بینک

خلیج اردو: اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہے، ڈیفالٹ کی باتیں نہ کی جائیں، آئی ایم ایف پروگرام پر پی ٹی آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ حکومت نے تمام مشکل فیصلے کرلیے، فروری میں فیول سبسڈی کے اعلان سے آئی ایم ایف ناراض تھا، اس سال تین سے چار ارب ڈالر فنانسگ کا گیپ ہے جسے آئی ایم ایف اور دوسرے اداروں نے پوراکرنےکا یقین دلایا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال مہنگائی کا تخمینہ 18 سے 20 فیصد ہے، آئی ایم ایف نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونےکے بعد 15 اگست کے بعد پہلی دستیاب تاریخ سے قسط کی فوری منظوری کا یقین دلایا ہے، ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری ہوتے ہی دوست ممالک پاکستان کی مددکریں گے۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور ضمنی انتخابات کے نتائج سے سیاسی بے یقینی بڑھی لیکن یہ فروری 2022 کے مقابلے میں کم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button