پاکستانی خبریں

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک معاہدے کے تحت سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان سے دوسرا ایل این جی کارگو حاصل کر لیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک معاہدے کے تحت سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان سے دوسرا ایل این جی کارگو حاصل کر لیا۔۔ دوسری جانب حکومت نے پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے کوششیں تیز کر دیں آذربائیجان سے دوسرا ایل این جی کارگو حاصل کر لیا گیا۔ورزارت توانائی کے مطابق ایل این جی کارگو فروری 2024 میں ڈیلیوری کے لیے مقرر ہے۔۔۔۔ایل این جی کارگو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔

سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو ماہانہ ایک ایل این جی کارگو کی پیشکش کر سکتا ہے۔۔۔پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کی جانب سے ان پیشکشوں کو قبول کرنا پاکستان میں ایل این جی کی طلب اور تجارتی تحفظات سے مشروط ہے۔۔۔۔دسمبر 2023 میں اس معاہدے کے تحت پہلے کارگو کی کامیاب ترسیل ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

۔دوسری جانب حکومت نے پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری بھی کر دیے گئے ہیں۔

گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کی مد میں باقی 25 ارب روپے بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button