پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کے فوجی سربراہان نے بھارتی سی ڈی ایس بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خلیج اردو: پاکستان کے اعلیٰ دفاعی حکام نے بدھ کو تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر مشترکہ تعزیتی پیغام شیئر کیا کہ، "جنرل ندیم رضا، CJCSC اور جنرل قمر جاوید باجوہ، COAS #CDS جنرل #Bipin Rawat، ان کی اہلیہ کی المناک موت اور بھارت میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔”

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی اس المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button