پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

خلیج اردو: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پرگزشتہ روز ترکی پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ پرترک وزیر دفاع ہولوسی آکار، انقرہ ایسن بوگا، سینئر سرکاری اور سفارتی اہلکاروں نے انکا استقبال کیا۔

پاکستانی وفد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور فہد حسین شامل ہیں۔

تاہم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پیر کو ترکی کے دارالحکومت پہنچے اور انقرہ کے گورنر واسپ ساہن نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وہ بعد میں وزیر اعظم کے وفد میں دوبارہ شامل ہوں گے۔

پاکستان ترکی دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور اپنی ملاقاتوں کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

شہباز شریف نے پاکستان ترکی تعلقات پر کہا کہ "یہ تاریخی تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی روابط پر مضبوطی سے قائم ہیں اور دونوں طرف سے سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button