پاکستانی خبریں

پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، متعدد بھارتی ماہی گیر جیل سے رہا کر دئیے

خلیج اردو: پاکستان نے ایک بار جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیرجیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے، ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور چار سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔

جیل سپریٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے زریعے بھارت بھیجا جائے گا، قیدیوں کےتمام سفری اخراجات ایدھی ویلفیئر برداشت کررہاہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کے تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی، قیدیوں کو فوری جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکیاگیا۔

جیل حکام نے مزید بتایا کہ ابھی بھی ملیر جیل میں 588 بھارتی قیدی موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button