پاکستانی خبریں

پاکستان کا ڈیجٹل کرنسی کی جانب قدم ،وزارت آئی ٹی ملک کی پہلی بلاک چین پالیسی بنائے گئی

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجٹل کرنسی کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک میں پہلی بلک چین پالیسی بنائے گی جس کیلئے وزارت آئی ٹی نے بلاک چین پالیسی کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔

 

سرکاری اعمایے کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری، سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہے۔ پالیسی بنانے کا مطلب کرپٹو کرنسی کی اجازت دینا نہیں۔

 

ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی بلاک چین کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔کرپٹو کرنسی کے مستقبل سے متعلق وزارت قانون اور اسٹیٹ بینک فیصلہ کریں گے۔

 

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے بلاک چین ٹیکنالوجی کی طرف آرہی ہے۔بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن اور وقت کا ضیاع کم ہو سکتا ہے۔مکینیکل، فوڈ انڈسٹری، ہیلتھ کیئر، پراپرٹی اور دیگر شعبوں میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button