پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستانی ائیرپورٹس پر اب نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہوگی

خلیج اردو: ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔

ای گیٹ کی تنصیب کے بعد مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی، مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کر کے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سےگزرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button