پاکستانی خبریں

او آئی سی اجلاس کے غیر ملکی مہمانوں کے احترام میں اپوزیشن نے لانگ مارچ کا اسلام آباد داخلہ مؤخر کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اعلی سطح مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے توانائیاں یک جا کرنے پر اتفاق کیا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے گھر مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن نے مختلف آپشن پر غور کیا گیا اور23 تاریخ کو ہونے والے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی گئی ۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے وفود سمیت پارلیمانی اپوزیشن کے اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تیئیس مارچ کو قافلے اسلام آباد داخل ہونے سے گریزکریں ۔ پچیس مارچ شام قافلے اسلام آباد داخل ہوں ۔ او آئی سی وزراء خارجہ ہمارے مہمان ہیں ۔۔ نہیں چاہتے مہمانوں کو کوئی مسئلہ ہو۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ جب اسلام آباد میں داخل ہوجائیں گے تو ایسا نہیں کہ واپس چلے جائین گے بلکہ ایسا نہیں کہ ہم واپس چلے جائیں گے قافلے کچھ دن رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔کل تک مذید چیزیں کلئیر ہوجائیں گے۔

مڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تصادم کی دھمکیوں اور اراکین کو ووٹ سے روکنے سے متعلق بیانات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اپوزیشن نے آئنی عمل میں حکومت کے کسی بھی رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی۔ قرار دیا گیا کہ حکومت کی تمام تبدیروں کا حل موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button