پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پشاور مدرسہ میں دھماکہ، 10افراد ہلاک، 70زخمی

خلیج اردو: پشاور کے علاقہ دیر کالونی رنگ روڈ پر واقع مدرسہ میں آج دھماکہ ہوا جس سے 10 طلبہ شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آج صبح مولانا رحیم اللہ حقانی کا درس مشکوة جاری تھا جسکے دوران زور دار دھماکہ ہوگیا

دھماکے کے فورا بعد ریسکیو خیبرپختونخوا، وفاق المدارس کے نمائندگان,علماء کرام، پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 کی 9 ایمبولینسز نے آپریشن میں حصہ لے کر زخمی طلبہ کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ایل آر ایچ اور کے ٹی یچ ہسپتال منتقل کیا، جن میں متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تاہم ریسکیو1122 سرچ اور ایمبولینس آپریشن جاری ہے۔

وفاق المدارس کے قائدین کی طرف سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے اور قائدین نے وفاق کی طرف سے واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پشاور ریسکیو1122 کی 9 ایمبولینسز، ایک فائر ویکل اور چالیس اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button