پاکستانی خبریں

پشاور پولیس نے سر میں کیل کے علاج کےلیے آنے والی خاتون اور اس کے شوہر کے نام کا سراغ لگالیا

خلیج اردو: پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر بیٹے کی خواہش میں حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی۔

ڈاکٹروں نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر سرجری کرکے خاتون کے سر سے کیل نکال دی، اسپتال ریکارڈ میں میاں بیوی کا شناختی کارڈ نمبر تک نہیں رکھا۔

پولیس نے معاملہ سامنے آنے کے بعد خاتون اور جعلی عامل کی تلاش شروع کی اور خاتون اور اس کے شوہر کے نام کا سراغ لگا لیا۔

پشاور میں بیٹے کی پیدائش کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سرمیں پر کیل ٹھوک دی گئی۔

متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ،نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھاکہ خاتون حاملہ تھی اوراس کے سر پر گہری چوٹ تھی کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے ۔

پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم قائم کردی ہے، جس نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر رکارڈ چیک کیا ۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کے نام کا پتالگا لیا ہے، خاتون پشاور کی رہائشی ہے، تاہم اسپتال ریکارڈ میں میاں بیوی کا شناختی کارڈ نمبر موجود نہیں ہے ۔

ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید کے مطابق جلد متاثرہ خاتون تک رسائی حاصل کرلیں گے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی 3 بیٹیاں ہیں اور نرینہ اولاد نہیں ہے ،خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں، بیٹے کی پیدائش کی خواہش پر جعلی عامل کے کہنے پرخاتون کے سر پر کیل ٹھوکی گئی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button