پاکستانی خبریں

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

خلیج اردو

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 سو روپے سے کم ہونے کا امکانات،عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ میں فرق کے باعث عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان،ذرائع کے مطابق عوام کو پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 20 اور 30 روپے سے زائد کا ریلیف مل سکتاہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم 15 اکتوبر کوکریں گے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے دام 12 ڈالر فی بیرل تک گر چکے ہیں۔

 

16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ آئل انڈسٹری کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔۔2 اکتوبر سے اب تک عالمی مارکیٹ سے پیٹرول اوسط 87 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 114 ڈالر فی بیرل میں برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

اس حساب سے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 216 روپےاور ڈیزل کی 231 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔آئل ایکپسرٹ کے مطابق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 243 روپے فی لیٹر جبکہ 30 ستمبر تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 252 روپے فی لیٹر تھی۔

 

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری 14 اکتوبر کو حکومت کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button