پاکستانی خبریں

پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا

خلیج اردو: پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرائے دو سے تین گنا بڑھادیے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق دبئی ایکسپو ٹی 20 ورلڈکپ کے باعث یواے ای کے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، اس صورتحال میں یو اے ای کے لیے 15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

ٹریول ایجنٹس کا بتانا ہےکہ لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار ،لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے لندن کا کرایہ جو ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، وہ اب 3 سے ساڑھے 3 لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی اور ابو ظبی کا کرایہ 50 ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button