پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کے روز پاکستان کے وزیر اعظم نے ملک بھرمیں کورونا ویکسین لگائے جانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔

پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

اسلام آباد میں منگل کے روز ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا کر مہم کا باضابطہ آغازکیا گیا ہے۔ اس تقریب کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز اور بوڑھے افراد کو پہلے فیز میں ویکسین لگائی جائے گی۔

مزید برآں، عمران خان نے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے پر چین شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ویکسین تمام صوبہ میں منصفانہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔

عمران خان نے ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ویکسین لگوائیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت سے پاکستان میں کورونا وائرس کم ہو رہا ہے کہ لیکن عوام کو کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل جاری رکھنا چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button