پاکستانی خبریں

پاکستان:وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، ملکی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

خلیج اردو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاوس میں ون او ون ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں ملکی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین پر مشاورت کیلئے وزیراعظم ہاوس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک بھی لگی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمرسمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو دورہ چین کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے ٹھوس منصوبوں پر چینی حکام سے جاری گفت و شنید پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button