پاکستانی خبریں

وزیرِ اعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے

خلیج اردو
26 دسمبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کا دورہِ چکوال ملک بھر میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور خاص کر ماضی میں نظر انداز ہونے والے اضلاع پر خصوصی توجہ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم چکوال میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے چکوال یونیورسٹی، بالکسر کا افتتاح کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور لاء کالج کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم رنگ روڈ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم مقامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button