
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بغیرپروٹوکول کے اسلام آباد کے سیکٹرجی 13 میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت بننے والے کم قیمت فلیٹس کی سائٹ کا دورہ کیا۔ان کے دورے سے سٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے۔۔۔وزیراعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے سٹاف اورملازمین کی غیرحاضری کا نوٹس لے لیا۔۔
وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہبازگِل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔وزیراعظم الصبح منصوبے پر پہنچے تو کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے۔کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا۔جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے اچانک دورہ مخلتف ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔وزیراعظم نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔