پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے دوسرا خط لکھ دیا

خلیج اردو

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے دوسرا خط لکھ دیا۔ کہا موجودہ حالات  امن  اور پاکستان کی ریاست کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ سپریم کورٹ کا کمیشن ذمہ داروں کا تعین کرے ۔

 

وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا کہ موجودہ حالات میں امن عامہ اور پاکستان کی ریاست کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں،،، سپریم کورٹ کا کمیشن ذمہ داروں کا تعین کرے۔

وزیراعظم نے خط میں کہا ہے 72 گھنٹے گزرنے پر ایف آئی آر نہ ہوئی،،، پی ٹی آئی کے ماتحت پنجاب حکومت نے بدقسمتی سے تحقیقات میں ان قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔ جن پر ایسے واقعات میں عمل کیا جاتا ہے۔ عمران خان کی میڈیکو لیگل رپورٹ بھی نہیں ہوئی۔ عمران خان کو ایک پرائیویٹ اسپتال لےجایا گیا۔ جو قانون کے مطابق میڈیکو لیگل کا پروسیجر نہیں۔ وقوعہ کے بعد جو طریقہ کار اپنایا گیا۔ اس سے شک ہے کہ پنجاب حکومت اور اس کے ذمہ دار شہادتوں سے گڑبڑ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کی سرپرستی میں شرپسند نجی و سرکاری عمارتوں، گورنر ہاؤس پنجاب اور دیگر مقامات پر پرتشدد حملے کررہے ہیں۔ ریاستی اداروں خاص طور پر مسلح افواج کے خلاف کردار کشی اور بے بنیاد الزامات کی غلیظ مہم چلائی جا رہی ہے۔

 

مسلح افواج پر وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر سازش کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ درست حقائق کے تعین اور عوامی اعتماد کی خاطر وفاقی حکومت کی رائے میں سپریم کورٹ کا کمیشن بننا ضروری ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button