پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن امید کی آخری کرن ہے ، مریم نواز

خلیج اردو
29 دسمبر 2020
لاہور : مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو امید کی کرن قرار دے دیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آٗی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ غربت، افلاس اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں عوام کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن امید کی کرن ہے۔ تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں۔ اسکی جھلک آج اسلام آباد میئر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد قوم نے دیکھ لی ہے۔

انہوں نے اس کامیابی پر الحمدُللّہ کہا ہے۔

اس کے جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نسل در نسل جھوٹی باجی عوام کو ایک بار پھر بے وقوف بنا رہی ہے جھوٹ بول کر۔ ن کے 46 ممبر تھے اور پی ٹی آئی کے 23 ممبرز تھے۔ پھر بھی PTI کو 26 ووٹ ملے۔ ظاہر 46 ممبرز آپکے تھے آپکا امیدوار ہی جیتنا تھا۔ آپکو لوگ بے وقوف لگتے ہیں کہ آپ صبح شام بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن میئر اسلام آباد کیلئے ہوئے الیکشن میں کامیاب ہوئی اور پیر عادل شاہ میئر منتخب ہوئے۔ کاسٹ ہونے والے 69 ووٹ میں سے عادل شاہ کو 43 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے میئر شیخ عنصر عزیز نے اختیارات نہ ملنے پر اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button