پاکستانی خبریں

ڈراونا ماسک پہن کر لوگوں کو ڈرانے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
یکم جنوری 2020
پشاور :پشاور میں ڈراؤنا ماسک پہن کر نئے سال کی خوشیاں منانے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان عوام میں خوش و حراس پھیلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص علاقے شاہ قبول میں بلا کا روپ دھار کر خوف و ہراس پھیلا رہا تھا، پولیس نے ملزم کو رات گئے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بلا کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں تو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کر رہا تھا اور ماسک پہن کر لوگوں میں ماسک کی اہمیت کے حوالے سے اگاہی پھیلا رہا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button