
خلیج اردو: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا اقامہ جاری کر دیا۔ انھوں نے بتایا کہ عمر ایوب متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر رہے ہیں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کے اقامے کی مدت 2016 سے 2019 تک تھی، عمر ایوب کے پاس انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کا اقامہ تھا۔
انھوں نے کہا عمر ایوب نے الیکشن کمیشن میں اقامہ ظاہر کیا ہے لیکن سرمایہ کاری نہیں بتائی