پاکستانی خبریں

صدر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے

خلیج اردو: صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پر چلےگئے، جسکے باعث وہ شہباز شریف سے نومنتخب وزیراعظم کا حلف بھی نہیں لے سکیں گے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے اور وہ شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔۔

شہباز شریف نے ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا اطلاق یکم اپریل2022 سے فوری طور پر ہوجائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button