پاکستانی خبریں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن

خلیج اردو
31 جولائی 2021
اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے جبکہ لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پرانی قیمتیں برقرار ہیں جو 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button