پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کا نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنے کا فیصلہ

خلیج اردو: وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کےلیے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نگران وزیراعظم کے لیے حکومت کو خط لکھ رہے ہیں اور وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خط لکھ کر آئینی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔۔

صدر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےٹوئئر پر جاری بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جب کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button