پاکستانی خبریں

حکومت پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

خلیج اردو: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا

شہبازشریف نے جب وزیراعظم کا منصب سنبھالا تو انہوں نے آتے ہی سب سے پہلے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی سرکاری اداروں کے کام کے اوقات کار بھی بڑھا دیئے تھے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button