پاکستانی خبریں

روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے تیاریاں مکمل کیں ہیں،مصدق ملک

اسلام آباد: وزیرمملکت مصدق ملک کہتے ہیں کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو جائے،ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں۔

 

روس کے ساتھ تیل کی خریداری کیلئے سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیر توانائی کے ساتھ پورا وفد پاکستان آرہا ہے،،، روس پاکستان کو خام تیل میں باقی دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ رعایت دے گا،،، یہ کہنا ہے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا جو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

 

مصدق ملک نے کہا کہ ریفائنریز کے مالکان سے میٹنگ کے بعد روس کیساتھ بات کی تھی، ریفائنریز پر پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں۔

 

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ریفائنریزی فرنس آئل زیادہ تیار کر تی ہیں،،، جس کی کہیں مارکیٹ نہیں، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button