پاکستانی خبریں

دہشتگردوں کے خلاف قومی کی مدد سے ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی،وزیر اعظم شہباز شریف

خلیج اردو

اسلام آباد: دھشتگرد اور شرپسند عناصر کسی قیمت پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. اسلام آباد سے یہ رپورٹ

 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ داخلہ اور سیکٹری داخلہ نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی. چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکٹریز نے وزیرِ اعظم کو حالیہ دھشتگردی کے اور امن و امان کے نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا.

 

اجلاس میں وزیرِ داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے وزیرِ اعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور ایف سی کے راشن الاؤنس کو بڑھا کر باقی تمام فورسس کے برابر کرنے اور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے اسلام آباد پولیس کا مورال بلند ہوا  ہے. وزیرِ اعظم نے نیشنل کوارڈینیٹرکو ہدایت کی کہ دھشتگردی کی مکمل روک تھام کیلئے صوبائی سی ٹی ڈیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ روابط کو مزید فعال بنائیں

 

اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حالیہ دھشگردی کی لہر کے تدارک کیلئے تمام وفاقی و صوبائی ادارے اپنے مابین تعاون بڑھائیں۔ وزیرِ داخلہ، سیکٹری داخلہ اور نیشنل کوارڈینیٹرصوبوں میں جا کر اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں اور جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کریں۔ صوبائی اپیکس کمیٹیاں اپنے اجلاس باقائدگی سے منعقد کریں اور اداروں کے مابین تعاون سے دھشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button