پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے سے ہوئے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار

خلیج اردو: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ہونیوالے نقصانات پر افسوس کرتے ہوئے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا کیونکہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے تاہم قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button