پاکستانی خبریں

پاک فضائیہ کے 08 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

خلیج اردو: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ائیر آفسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان اور ائیر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں۔

ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔

ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں  سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں۔

ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینیئر سٹاف آفیسر رہ چکے ہیں۔

ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔

ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر  اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔

ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے۔

ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے۔

ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button